Friday, 29 November 2024


دھماکے کے بعد ینگ ڈاکٹرزنے اسپتال کی ایمرجنسی کھول دی

 

ایمز ٹی وی(صحت) لاہور میں دھماکے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال میں ہڑتال ختم کردی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کےساتھ ہیں ، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیسرا روز تھا اور اسپتال میں آپریشن تھیٹر ،ایمرجنسی ، زچہ بچہ اور دیگر وارڈ سمیت ان ڈور، آؤٹ ڈور سب کچھ بند تھا۔

 

 

Share this article

Leave a comment