ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنےدھماکے کی ریسکیو اور پولیس حکام کی جانب سے تردید کردی گئی ہےجبکہ ‘سےافواہ کے بارے بات کرتے ہوئے موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ ’’ہمیں ہیلپ لائن 15 پر کال آئی تھی کہ دھماکہ ہوا ہے مگر ہم کال کرنے والے کی آئی ڈی چیک کروا رہےہیں کہ یہ کال کس نے اور کہا سے کی‘‘۔
انچارج ریسکیو 1122 نے دھماکے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے،انچارج احمد رضا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ گلبرگ دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ڈی ایس پی بابر نے بھی دھماکے کی تردید کرتےہوئے کہا کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے اور دھماکے کی افواہ پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس اور پولیس کے مطابق گلبرگ مین بلیوارڈ کے مقام پر دھماکہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی اور ڈیفنس دھماکے کی جگہ سے امدادی ٹیموں کو گلبرگ جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں بھی دھماکہ ہوا جس میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے تھے