Friday, 29 November 2024


محکمہ صحت کی کوشش ، پولیو سے پاک حیدرآباد

 

ایمز ٹی وی (صحت /حیدرآباد ) انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا،یہ بات ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے شہباز ہال حیدرآباد میں ضلع حیدرآباد میں 6 سے 9مارچ تک سہ روزہ شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق پولیو خاتمے کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے بعد صرف پنجاب میں ایک پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے جبکہ سندھ میں جنوری کے بعد کوئی بھی پولیو کا کیس ظاہر نہیں ہوا ہے یہ تمام اداروں اور عوام کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد جنوری 2012سے پولیو سے پاک ضلع ہے اورضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت حیدرآد کی یہ کوشش ہے کہ آئندہ بھی ضلع حیدرآباد پولیو سے پاک رہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment