Friday, 29 November 2024


کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا،وزیر اعظم

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممبران اسمبلی کا احترام کرتا ہوں لیکن اپنے سفید کپڑوں پر داغ نہیں لگنے دوں گا۔ بات کرنے کا سلیقہ ہونا چا ہئے ۔32سال سے سیاست میں ہوں اگر کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ جس کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسمبلی میں لے آئے سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ادارے آئین و قانون کے تحت چلتے ہیں۔آئین وقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تیاری کیساتھ اسمبلی میں آئیں۔سوالات کریں،وزراء جواب دیں گے ۔ وزیراعظم نے خود بھی وقفہ سوالات کے دوران ممبران اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیا کچھ ہوتا رہا ہر چیز سے واقف ہوں۔ ماضی سے پردہ نہیں اٹھانا چاہتا، وزیراعظم نے کہا کہ سفاری پارک اور دیگر منصوبوں میں سابق وزراء میں رسہ کشی رہی جس کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکا ر ہوا۔ اس جگہ جنگلات کی اراضی موجود ہے ۔ نیلم جہلم ٹنل کیساتھ ہی سفاری پارک بنایا جائیگا، اجلاس میں لاہور، سیہون شریف ،پشاور اور دیگر مقامات پر دہشتگردی کے واقعات اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، ایوان نے فیملی کورٹ ترمیمی ایکٹ ، چائلڈ لیبر ایکٹ، آزادجموں وکشمیر اوورسیز کمیشن ایکٹ 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

 

Share this article

Leave a comment