Saturday, 30 November 2024


آئی سی سی کی جانب سے پابندیوں کاسامنا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 کے مرکزی کردار مظہر مجید باکسر ڈیوڈ ہے کے مشیر بن گئے، وہ ٹونی بیلو کیخلاف فائٹ سے قبل بدنام زمانہ بکی بزنس منیجر کا کردار ادا کررہے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ 2010میں بکی مظہر مجید کے ایما پر ہی پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف نے دانستہ نوبال کئے تھے، اسٹنگ آپریشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سب کو جیل کی ہوا کھانا پڑی، تینوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مظہر مجید کو 32ماہ قید کی سزا ہوئی تھی لیکن اب معروف باکسر ڈیوڈ ہے نے انہیں اپنے مشیر کے طور پر کام کرنے کا موقع دیدیا ہے، وہ آئندہ ہفتے ٹونی بیلو کے ساتھ فائٹ سے قبل بزنس منیجر کے طور سرگرم ہیں تاہم اس فیصلے پر باکسنگ کی دنیا میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے یقینی طور پر ڈیوڈ ہے کے امریکی پروموٹر رچرڈ شیفر کیلیے بھی مسائل پیدا کردیے ہوں گے جوکہ اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے بارے میں بڑے حساس واقع ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیوڈ ہے کے تشہیری امور کی نگرانی کرنے والی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مظہر مجید باکسر کے ساتھ وابستہ ہیں، ان کو میٹنگز میں بیٹھنے، کمرشل معاہدوں کو دیکھنے کا بھی موقع مل رہا۔دوسری جانب فریوڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظہر مجید کمپنی کے باقاعدہ ملازم نہیں ہوئے، نہ ہی رسمی طور پر ان کو کوئی کردار دیا گیا ہے تاہم وہ ڈیوڈ ہے کے دوست اور ان کے لیے ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment