Friday, 29 November 2024


پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا

 

ایمزٹی وی(پنجاب)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آپریشن ردالفساد ، سکیورٹی امور کے علاوہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں سکیورٹی امور کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بھی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فائنل میچ کے دوران میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ تاہم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد بارے حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے .
دوسری طرف اجلاس میں آپریشن ردالفساد کو بھی بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردی کی کسی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے بھی ملاقات کی اور ان سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

Share this article

Leave a comment