Friday, 29 November 2024


سابق مشیر خزانہ ملزم خالد لانگو کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میں وزرات خزانہ کی جانب سے ہونے والی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔
کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی میڈیکل رپورٹ پیش کرکے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ ملزم خالد لانگو کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے حکم پر کچھ گھنٹوں بعد ملزم خالد لانگو کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل خالد لانگو بیماری کے باعث کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور سیڑھیاں چڑھنے سے قاصر ہیں جس پر عدالت نے کمرہ عدالت کے باہر ہی میر خالد لانگو کی جرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ خالد لانگو گزشتہ سماعتوں میں طبی وجوہات پرعدالت میں پیش نہیں ہوسکے اوراحتساب عدالت سےحاضری سےاستثنٰی حاصل کرتے رہےہیں۔

 

Share this article

Leave a comment