Friday, 29 November 2024


شام کے خلاف پابندیاں مکمل طور پر نامناسب ہیں،ولادی میر پوتن

 

ایمز ٹی وی(نیو یارک) روس اور چین نے اقوام متحدہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام میں شام پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کی مغربی ممالک کی نئی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق ایسا ساتویں مرتبہ ہوا ہے کہ روس نے شام پر پابندیوں عائد کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ میں پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کیا ہے،دوسری جانب چین بھی شام میں سنہ 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے چھ مرتبہ اس قسم کی قراردادوں کو مسترد ہے۔
شام نے 2013 میں روس اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ رضامندی دی تھی کہ وہ اپنے کیمیائی ہھتیاروں کو تلف کر دے گا۔
روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف پابندیاں مکمل طور پر نامناسب ہوں گی،اس سے صرف امن مذاکرات کو نقصان اور اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔
امریکی سفیر نِکی ہیلے نے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ایک مایوس کن دن ہے جب اپنے ہی لوگوں کو مارنے والی رکن ریاستوں کے لیے دوسرے ارکان بہانے بنا رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment