Friday, 29 November 2024


سرحد کھولنے کے بعد باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق تجارت ہوگی

ایمز ٹی وی(تجارت) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں افغانستان کے ساتھ سرحد کھول دی جائے گی۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد کھولیں گے۔ افغانستان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تجارتی سہولت دیں گے۔
 
افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت سکیورٹی کے باعث بند ہے۔افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت بند کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ خودمختار ملک کے طور پر افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ طورخم اور چمن بارڈر پر سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کررہے ہیں۔ سرحد کھولنے کے بعد باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق تجارت ہوگی۔
دریں اثناءوفاقی وزیر نے وزارت تجارت میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کی نقد آور فصل ہزاروں کسانوں اور ان کے خاندانوں کیلئے روزی کا ذریعہ ہے۔ ایسے کسانوں کی مدد کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment