Saturday, 30 November 2024


مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت ممنون حسین نے اردن کے مورخ عمر محمد نزل ارمورتھی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ تب تک حل نہیں ہوتا جب تک وہ عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک واضح مسئلہ ہے اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے ہمیشہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں مسائل پیدا کیے ہیں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بہادر عوام آزادی کے لیے جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
صدر مملکت نے کہا کہ کشمیراور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لیے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ۔ انھوں نے کہا ان دونوں مسائل کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن برادراسلامی ممالک ہیں اور بہترین دوطرفہ تعلقات عقیدے ، ثقافت اور مشترکہ تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر عمر محمد نزل ارمورتھی نے صدر مملکت کو ایک تحفہ بھی پیش کیا۔عمر محمد نزل ارمورتھی معروف تاریخ دان ہیں جنھوں نے 30 کے لگ بھگ کتابیں لکھی ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment