Friday, 29 November 2024


عباسی شہید اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین نے کام کرناشروع کردیا

 

ایمز ٹی وی (صحت /کراچی )ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ موبائل ڈائیگنوسز اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں اس جدید ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔
عباسی شہید اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین نے کام شروع کردیا ہے جبکہ پیتھالوجی لیبارٹری بھی مکمل طورپر فعال ہوچکی ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح عباسی شہید اسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

Share this article

Leave a comment