Friday, 29 November 2024


منی لانڈرنگ میں بھارت کا ایک اعلیٰ مقام

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے، سالانہ اکیاون ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ منی لانڈرنگ میں بھارت کا ایک اعلیٰ مقام ہے، ڈرگ لارڈز اور مافیہ کے گڑھ میکسیکو سے صرف ایک درجہ نیچے ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت میں سالانہ اکیاون ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ ترقی کی منازل طے کرنے کے دعوے دار بھارت کی بیشتر عوام کے پاس ابھی تک بینکنگ کی سہولت موجود نہیں، جس کے باعث کالے دھن کی نقل و حمل انتہائی آسان ہے جبکہ بھارت میں موجود منظم جرائم پیشہ تنظیموں کے روابطہ دیگر ممالک سے بھی ہیں جو کہ ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بھارت کوروایتی طریقوں سے پیسوں کی منتقلی کے لیے قواعد و ضوابط بنانے، دوسری سہولیات فراہم کرنے اور موبائل بینکنگ سمیت ادائیگیوں کے نئے طریقے متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ بھارت میں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے زیادہ ترطریقوں میں فنڈز کو چھپانے کے لیے ایک سے زائد بینک اکاؤنٹس کھولنے، قانونی آمدنی کے ساتھ غیر قانونی گھپلے کرنے، نقد رقم کے ذریعے بینک چیکس کی خریداری اور ان فنڈز کو غیر قانونی طریقوں کے ذریعے نیلام کرنے کے طریقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جعلی نوٹوں کی بھرمار بھی کرپشن کا باعث بنتی ہے، مودی سرکار کی جانب سے نوٹوں کی بندش بھی کالے دھن کو پکڑنے میں کامیاب تو نہ ہوئی البتہ عوام کے زندگی کافی مشکل ضرور بنادی ہے

 

Share this article

Leave a comment

comments7