Friday, 29 November 2024


ہولناک بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میں ہائی بلڈپریشز اور امراض قلب کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے ، ملک کی 40فیصد شہری آبادی کو ہائی بلڈ پریشرکا مرض لاحق ہے۔
پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کی بیسیویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا، جس کا افتتاح اسپیکر بلوچستان اسمبلی مس راحیلہ حمید درانی نےکیا۔
کانفرنس میں ملک بھر سے سینئرماہرین قلب اور فزیشنز نے شرکت کی اور اپنے مقالہ جات پیش کئے ،جن میں ماہرین قلب کا کہناتھاکہ ہائی بلڈ پریشر یا بلندفشارخون کےمرض میں روزبروز خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔
ماہرین کےمطابق بلند فشار خون کے مریضوں میں دل اور گردے سمیت پیچیدہ امراض پیدا ہورہے ہیں،تاہم بہتراورمتوازن خوراک ، ورزش اورسادہ طرز زندگی اختیار کرنےسےان امراض سے نجات ممکن ہے۔
ماہرین نے بلوچستان سمیت اندرون ملک ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کےلیےموثر آگہی کےعلاوہ امراض قلب کےعلاج معالجے کے جدید مراکز کےقیام کی ضرورت پر زوردیاہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment