Saturday, 30 November 2024


رنگناہیراتھ عمران خان کو مات دینے کیلئے بے تاب

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز اسپنر رنگناہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہیراتھ بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سابق دونوں کرکٹرز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ عمران اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر 362 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ نے اب تک 360 وکٹیں لے رکھی ہیں۔اگر ہیراتھ دونوں کرکٹرز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 19ویں بالر بن جائیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment