Friday, 29 November 2024


گورنمنٹ ڈگری کالج میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /بہاولپور)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دوبئی محل روڈ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اساتذہ اوردیگر اسٹاف سمیت طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شعبہ انگلش کی پروفیسر مسزناظمہ اطہر نے انجام دیئے۔
تقریب میں پرنسپل کالج مسز نزہت نازلی، شعبہ انگلش کی لیکچرر مسز گل جان بخاری، شعبہ کمپیوٹر سے مس عابدہ خان، سال چہارم کی طالبہ قندیل فاطمہ، سال دوم سے لیلیٰ جاوید اور سعدیہ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور خود شناسی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خواتین کے مقام اور مرتبے کا تعین اسلام کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے مغربی تہذیب سے اس کا موازنہ کیا۔
دریں اثنا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کرام اور طالبات کے مابین سلاد بنانے اور مقابلہ آرائش گل منعقدہوا۔
سلاد بنانے کے مقابلہ میں لیکچرار شعبہ ایجوکیشن مس ماریہ فیاض نے اول جبکہ لیکچرار شعبہ ہوم اکنامکس مسز صبا قمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح مقابلہ آرائش گل میں لیکچرار شعبہ انگلش مسز سعدیہ قریشی نے اول اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری مسز قمر شاہین نے دوم پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقابلہ تقاریر، مضمون نویسی اور مباحثہ میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل لیول پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دسمبر ٹیسٹ 2016ء میں اپنے اپنے گروپ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

 

 

Share this article

Leave a comment