Friday, 29 November 2024


سلمان بٹ کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ٹریننگ کیمپ میں نوجوان اور اچھے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان بٹ کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ وہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تمام تر توجہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی تشکیل پر مرکوز کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہیں تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 

 

Share this article

Leave a comment