Thursday, 28 November 2024


ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا ہندوستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس ڈیسک)اس ورلڈ کپ میں ہندوستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح سے ہمکنار ہو کر گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں پاکستان کو 150 رنز اور زمبابوے کو 73 رنز سے شکست دے کر 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ویست انڈیز کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یاد رہے کہ آج تک ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے بین الاقوامی ایک روزہ میچز کی تعداد 115 ہے جس میں ویست اندیز کا پلڑا بھاری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے 60 میچز جبکہ ہندوستان نے 52 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

اگر ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ ورلڈ کپ 1979 میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 9 وکٹوں سے، ورلڈ کپ 1983 میں 66 رنز سے ، ورلڈ کپ 1992 میں 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ہندوستان نے ورلڈ کپ 1983 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 80 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔1996 میں ہندوستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں اور ورلڈ کپ 2011 میں 80 رنز سے شکست کھانا پڑی۔ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment