Saturday, 30 November 2024


صآرفین کے بائیکاٹ پر واٹس ایپ کی سادگی بحال

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کو یہ پتہ چل گیا ہے کہ بعض معاملات میں جدت پیدا کرنے کے معاملے پر صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور صرف سادگی ہی پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے ”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر واپس لینے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔
گزشتہ مہینے واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جس میں سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹیٹس کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کراتے ہوئے بڑا فخر محسوس کیا تھا لیکن شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ صارفین آپے سے باہر ہو جائیں گے۔
دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے اور الفاظ کی صورت میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ کمپنی نے بھی جلد ہی صارفین کے غصے کو بھانپ لیا اور اپ ڈیٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں نئے سٹیٹس فیچر کے ساتھ ہی اب الفاظ کے ذریعے سٹیٹس بتانے کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے صارفین کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نئی اپ ڈیٹ مکمل طور پر ختم نہیں کر رہی بلکہ دونوں طرح کی سہولت کو یکساں کر دیا جائے گا اور پھر صارف اپنی مرضی کے مطابق فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment