Friday, 29 November 2024


وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری فارم میں معذور افراد کے تعین کیلئے کالم نہ ہونے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائن سننے کے بعد حکومت کو مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 17مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔
عدالت نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس اقدام کو کوتاہی نہیں بلکہ معذور افراد کے حقوق سلب کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا ۔
جسٹس منیر اختر نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کا شیڈول آچکا ہے ، حکومت کو دیکھنا چاہئیے تھا ، معذور افراد بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کا شمار ہونا بھی ضروری ہے ۔یاد رہے 1988ءکی مردم شماری میں معذور افراد کیلئے کالم موجود تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment