Thursday, 28 November 2024


محرم الحرام کی سیکیورٹی، سندھ پولیس کو 20 کروڑ روپے کے فنڈزدرکار

ایمز ٹی وی (کراچی) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور دیگر مد میں سندھ پولیس نے حکومت سے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں، سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں سندھ پولیس کی جانب سے 20 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط کے متن کے مطابق 20 کروڑ روپے کا فنڈ سیکیورٹی انتظامات پرخرچ کیا جائے گاجبکہ فیول کی مد میں 10 کروڑ اور فوڈ کیلئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں۔ خط کے مطابق سندھ پولیس میں بھرتیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جب کہ سندھ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے درکار ہیں، دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔

Share this article

Leave a comment