Friday, 29 November 2024


کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) حکام نے کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ ٹو کے ابتدائی میچز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد شاہ زیب حسن ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اب کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف اس میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا دی جا سکے بلکہ سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے اور اب اس حوالے سے جی ایم لیگل پی سی بی سلمان نصیر نے برطانوی ویزے کیلئے درخواست دیدی ہے تاکہ لندن میں جا کر تحقیقات کی جائیں اور کرکٹ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں تک پہنچا جا سکے

 

Share this article

Leave a comment