Friday, 29 November 2024


یونیورسٹی کے وائس چانسلر عہد ے سے بر طرف

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی) ڈاؤ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مسعود حمید کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر خاور جمالی کو عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے جب کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی معاملات کی تحقیقات کے ساتھ ہی دوسرے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد مسرور کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ ڈائو یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے لئے گورنر ہاؤس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے نام بھی مانگ لیا ہے۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق مسعود حمید کے پاس خلاف ضابطہ طور پر وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج تھا جب کہ ان کی بطور پروفیسر کی مدت ملازمت میں کی گئی توسیع بھی ختم ہو گئی تھی جس کا علم ہوتے ہی گورنر ہاؤس نے ان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا جبکہ دوسرے پرووائس چانسلر محمد مسرور کی مدت میں غیرقانونی توسیع دینے کے معاملات کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے،امکان ہے کہ ڈاکٹر سعید قریشی کو ڈاؤ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر مقرر کردیا جائے گا کیونکہ تلاش کمیٹی نے دونوں مرتبہ انھیں پہلے نمبر پر رکھا تھا جبکہ پہلی مرتبہ میں دوسرے نمبر پر ڈاکٹر نوشاد شیخ اور تیسرے نمبر پر ڈاکٹر عمر فاروق تھے، دوسری مرتبہ میں ڈاکٹر عمر فاروق کا دوسرا نمبر ہوگیاتھا اور ڈاکٹر سراج میمن تیسرے نمبر پر تھے۔

 

 

Share this article

Leave a comment