Friday, 29 November 2024


ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پرچیلنجز کا سامنا

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ ا یف بی آر کاروباری افراد کے ساتھ ٹیکس تنازعات کے خاتمہ کے حوالے سے اپنے طریقہ کار کو اپ گریڈ کرے۔ ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے ۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے موجودہ ٹیکس پیئرزکو سہولتیں اور مراعات دی جائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے نہ کہ انکو قانونی معاملات میں الجھایا جائے۔

بعض پیچیدہٹیکس معاملات کے لئے صنعت کاروں اور تاجروں کو عدالتوں کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے اور پیداواری کام سے ہٹ کر غیر ضروری کاموں میں وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس نہ لگایا جائے بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے۔ انڈسٹری کو پہلے ہی پیداواری لاگت زائد ہونے کے باعث ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا کاروباری برادری کو ٹیکس معاملات میں بے جا پریشان نہ کیا جائے۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر اپنے سسٹم میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے ساتھ پرانے ٹیکس دہندہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے۔ تاکہ ہر طبقہ خوشدلی سے اپنے ذمہ ٹیکس ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے ۔ پرائیویٹ سیکٹر اور کاروباری طبقہ کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

ملکی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بزنس کمیونٹی پہلے ہی نا مساعد حالات کے باوجود ملکی معاشی نمو میں تیزی لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment