Friday, 29 November 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 7 ارب 50 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 623 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم خرید و فروخت میں 3 کروڑ 22 لاکھ 58 ہزار 250 حصص میں اضافہ رہا۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 36 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار 313 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 52.75 پوائنٹس کی کمی سے 25956.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 2.74 پوائنٹس کا اضافہ رہا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 91.92 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 16.54 پوائنٹس کی تیزی سے 20313.5358 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 353.62 پوائنٹس کی مندی سے 16121.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 30.69 پوائنٹس کی کمی سے 22860.49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 215 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 155 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے 7950 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 123.67 روپے کی تیزی سے 2597.12 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 232.50 روپے کی مندی سے 6067.50 روپے اور مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بھی 49.23 روپے کی کمی سے 1336.88 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 15.78 روپے سے شروع ہو کر 16.11 روپے پر بند ہوئی جبکہ حبیب بینک کے 1 کروڑ 55 لاکھ 80 ہزار 800 حصص کے سودے 284 روپے سے شروع ہو کر 285.40 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 21 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 740 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 16 ارب 57 کروڑ 57 لاکھ 64 ہزار 689 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 39 ارب 16 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 69 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 31 ارب 65 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار 446 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 60 لاکھ 7 ہزار 909 حصص کا کاروبار ہوا۔

 

 

Share this article

Leave a comment