Friday, 29 November 2024


دوسرے خلا باز بز آلڈرن کی نئی فلم جاری

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان، خلا باز بز آلڈرن نے اپنی فلم میں مریخ پر انسانوں کی رہائش کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ـسا یئکلنگ پاتھ ویز ٹو مارز نامی یہ فلم صرف دس منٹ کی ہے ، اس میں بز آلڈرن ایک ہولوگرام کی شکل میں اپنی کہانی اور منصوبے سنا رہے ہیں۔ بز آلڈرن کے منصوبے میں مریخ جانے والے لوگوں کے لیے زمین اور مریخ کے چاندوں کو بطور اسٹاپ ا ستعمال کیا جائے گا۔ زمین سے مریخ کا سفر چھ ماہ کی مدت کا ہوگا۔ بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ فلم کی وجہ سے مختلف حکومتوں کی توجہ مریخ کے سفر کے بارے میں مشترکہ پلان بنانے پر مرکوز ہو سکے گی۔ انھوں نے کمپنی اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی جانب سے خلائی سفر میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قیادت حکومتوں کو کرنی چاہیے نہ کہ کمپنیوں کو۔ بز آلڈرن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریخ پر ابتدائی طور پر سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment