Thursday, 28 November 2024


گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں بارش کی پیش گوئی

 

ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاتاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مکران، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں ،کوہاٹ، پشاور، مردان، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

 

 

Share this article

Leave a comment

comments2