Friday, 29 November 2024


آصف علی زرداری نے سابق چیف جسٹس کو چیلنج کردیا

 

ایمزٹی وی(ملتان)سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی جج تھے اور خود صدر بننا چاہتے تھے ،میں سابق جج سے کہوں گا کہ شرم کرو، یہ ہمیں سیکیورٹی دیں یا نہ ،ہم نکلیں گے اور پورے پنجاب میں جلسے کریں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وہئے آصف زرداری کا کہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ جج سیاسی ہے اور بعد میں سیاسی جماعت بنا کر جج نے میری بات ثابت کر دی ۔ ان کا کہناتھاکہ ہمیں یہ ضرور پتاہے کہ میاں صاحب کیخلاف کبھی فیصلہ نہیں آتا اور بی بی نے بھی کہاتھا کہ میاں صاحب کیخلاف اور ہمارے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آتا ۔
سابق صدر کا کہناتھا کہ یہ ہمیں سیکیورٹی دیں یا نہ ،ہم نکلیں گے اور پورے پنجاب میں جلسے کریں گے ،ہم پورا پنجاب لیں گے اور کام کر کے بتائیں گے کہ کیسے ہوتا ہے کام ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں چاہے آج ہو یا کل ،مجھے ایسا لگتاہے کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہو۔ان کا کہناتھا کہ حامد سعید کاظمی کو اللہ نے عزت کے ساتھ بری کیا ۔

 

Share this article

Leave a comment