Friday, 29 November 2024


اندرون سندھ کے مریضوں کو اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں

 

ایمز ٹی وی (صحت) اندرون سندھ کی 5 کروڑ آبادی کے لیے صرف ایک چھوٹا سا یونٹ ہے، جہاں دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،حیدرآباد کا کارڈیک سرجری یونٹ عمدگی سے اپنا کام کررہا ہے اور یہاں دل کی بیماریوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں۔
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کےکارڈیک سرجری یونٹ نے مختصر عرصے میں اپنی افادیت ثابت کردی ہے، 40 بستروں کے اس مختصر یونٹ کے قیام کے بعد اندرون سندھ کے مریضوں کو اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ان کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے۔
کارڈیک سرجری یونٹ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، مگر اس کے باوجود یہاں 4 سال میں سینکڑوں افراد کے آپریشن کیے جا چکے ہیں،یہی نہیں بلکہ اب یہاں دل کی شریانوں سمیت مختلف ٹیسٹوں کی مفت سہولت شروع ہونے والی ہے ۔
ہارٹ سرجن، ڈاکٹر راحیل قریشی کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی مشین کی سہولت کی فراہمی کے بعد انجیو پلاسٹی بھی مفت کی جاسکے گی ، کارڈیک سرجری یونٹ کو مہران انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کادرجہ دینے کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کے پاس ہے ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈیک سرجری یونٹ کو جلد سے جلد مہران انسٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کا درجہ دیا جائےتاکہ دل کے امراض سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج ہی نہیں بلکہ مکمل تشخیص بھی ایک ہی چھت تلے ہوسکے۔
 

 

Share this article

Leave a comment