Friday, 29 November 2024


بے روزگار افراد کیلئےسوشل میڈیا ملازمت کا سہارا

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیاکے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی ایک سروے کیا گیا جس میں حال ہی میں ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین سے پو چھا گیا تھا کہ انہیں اس ملازمت کے بارے میں کہاں سے پتہ چلا تھا، سروے کے نتائج کے مطابق تقریباََ75 فیصد سے زائد افراد نے مشہور سائٹس bayt.com اورLinkedIn کا استعمال کرتے ہوئے ملازمت حاصل کیں تھیں۔
متعدد شہریوں نے ملازمت کے لیے انٹرنیٹ پرانٹرویولینے والے پینل کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔ جبکہ متعدد افراد نے انٹرویو کے لئے کمپنی کی ویب سائٹ دیکھنے میں دلچسپی لی۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اس سروے سے ایک بات تو کھل کر واضع ہوئی ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیئے سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔80فیصد سے زائد افراد نے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لے کر ملازمت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیوں کے لیئے اس سروے کے نتائج بڑے اہم ہیں۔کیوں کہ مستقبل میں وہ کمپنیاں جو اکثر سوشل میڈیا کی افادیت کو نظر انداز کرتی ہیں ، ا ب وہ بھی ملازمین کے انتخاب کے لیئے سوشل میڈیا کا سہارا ضرورلیں گی۔

 

Share this article

Leave a comment