Thursday, 28 November 2024


نہ کوئی رنگ نہ ہی برش، اب مصوری آنکھ کے اشاروں سے ہوگی

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)  یوں تو مصوری ایک مہارت کا کام ہے اور اس کے لیے مصور کو برش رنگوں اور کینوس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن برطانوی شہری نے ان تمام چیزوں کو چھونا تو دور بلکہ ان کے بغیر ہی مصوری کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بر طانوی گراہم فرینک نے ایک ایسا سافٹ ویئر تخلیق کرلیا ہے جس کی مدد سے آنکھوں کو حرکت دے کر ہی کمپیوٹر پر تصویر بنائی جاسکتی ہے۔ برطانوی شہری گراہم فرینک نے اس سافٹ ویئر کی مدد سے رنگوں، برش اور کینوس کا استعمال کیے بغیر مصوری شروع کردی ہے جبکہ اس نے یہ جدید سافٹ ویئر چینی آئی ٹی کمپنی کی مددسے تیار کیا ہے جو آنکھوں سے خارج ہونے والی انفرا ریڈ شعاعوں کومنعکس کرکے کمپیوٹر اسکرین تک منتقل کرتا ہے جس کے ذریعے آنکھوں کی نقل و حرکت سے کمپیوٹر اسکرین پر ڈرائنگ بنائی جاسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment