Friday, 29 November 2024


10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)حیدر آباد میں مسلم لیگ نواز کے’’ ورکرز کنونشن‘‘ سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 'پاکستان زندہ باد کی بات کرنے والا سر کا تاج ہے، ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی شفاف حکومت سے مشروط ہوچکی ہے،2018ء کے انتخابات کے بعد سندھ میں حکومت بنائیں گے ،پیپلزپارٹی کے دوستو، آپ کی خدمت کے لیے سندھ میں لینڈ کرچکے ہیں، سندھ میں دستک دینے کاآغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب میں آتے ہیں تو اچھا لگتا ہے،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے توسندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آتی؟۔سعد رفیق نے کہا کہ اس بار نعرے پرالیکشن نہیں جیتاجاسکتا،ایک پارٹی ہر بارمظلومیت کا رنگ لگا کر الیکشن جیتناچاہتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں،ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا،آئندہ نعروں پر الیکشن نہیں جیتا جا سکے گا ،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے تو سندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آ سکتی ،سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
انہوں نے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم پہلے سندھ کیوں نہیں آئے؟ پہلے آتے تو کہتے کہ کام کرنے نہیں دیا جارہا،اس لیے سندھ حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا۔سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے عوام کووفاق کی جانب کیوں دیکھناپڑتاہے، سندھ کے شہروں میں دھول کیوں اڑتی ہے، سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا، ملک بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی

 

Share this article

Leave a comment