Friday, 29 November 2024


قونصل جنر ل سید جاوید حسن نے پاکستانی جھنڈا لہرایا

 

ایمز ٹی وی(دبئی) ہر سال 23 مارچ دنیا کے ہر اس ملک میں منایا جاتا ہے، جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے ہی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور قومی دن دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اس بار بھی 23 مارچ کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 77 واں یوم قرار داد بھرپور انداز سے منایا۔ علی الصبح پاکستان قونصلیٹ میں متعدد لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف کی موجودگی میں قونصل جنر ل سید جاوید حسن نے پاکستانی جھنڈا لہرایا۔ اس موقع پر تمام شرکاءنے تالیاں بجا کر ماحول کو گرما دیا۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں اور سب نے مل جل کر بڑے سائز کا کیک بھی کاٹا۔ پاکستان کے 77 ویں قومی دن کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ تقریب ہذا میں چودھری محمد الطاف، ریاض الوہاب، راجہ محمد سرفراز ، عبدالمجید، چودھری خالد حسین ، اسما عیل مغل، خواجہ عبدالوحید ، طاہر، ڈاکٹر ناصر ، سید شرافت شاہ، احمد شاہ اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک کے استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور پاکستانی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے دست بازو بنیں گے، اور اپنے حصے کا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جس کے حصول کے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے انتھک محنت و کوشش کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ویسا ہی بنائیں گے جس طرح قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment