Friday, 29 November 2024


افغان صدر اور امریکی صدرکے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) وائٹ ہاؤس میں افغان صدر اشرف غنی نے امریکی ہم منصب براک اوباما سے ملاقات کی، ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ہی کارگر ہوسکتا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے متن کے مطابق امن معاہدے کی صورت میں طالبان کو افغانستان کے آئین کو ماننا ہوگا جبکہ طالبان سمیت دیگر تنظیموں کوشدت پسندی کا راستہ ترک کرنا ہوگا اور بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں سے روابط ختم کرنے ہونگے۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان رواں سال کے آخرمیں خطے کے ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کےحوالے سے اہم اُمور زیرغور آئیں گے۔

Share this article

Leave a comment