Thursday, 28 November 2024


وادی سوات کا حسن ماند

 

ایمز ٹی وی(سوات )جنگلات کی بےدریغ کٹائی جاری ہے، جس سے وادی کا حسن ماند پڑنے لگا ہے، دلکش وادی سوات میں خوبصورتی کے دشمن درخت کاٹ رہے ہیں قدرتی ماحول برباد کررہے ہیں۔ سوات میں تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی میں بیس ہزار ایکڑ پر جنگلات پھیلے تھے مگر اب چھ ہزارایکڑکا صفایاہوچکا ہے یہ خالی خالی پہاڑ صوبائی حکومت کے بلین ٹری دعووں کا پول کھول رہے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وادی سوات کی خوب صورتی تو جنگل سے ہے اگر جنگل نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے پھر۔حکومت کی جانب سے بڑے دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن جنگلات کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے،درختوں کی کٹائی ہورہی ہے اور سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے ابھی تک یہاں پر سونامی بلین ٹری کے تحت یہاں ایک پودا بھی نہیں لگایا ہے ۔


وادی سوات کے حسن کو نظر لگ گئی by aimstv_tv

محکمہ جنگلات کےافسران تسلیم کرتے ہیں کہ درختوں کی کٹائی نہیں روک سکے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی نہ روکی گئی توماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا، سونامی بلین ٹری کے دعوے تو اپنی جگہ لیکن سوات میں صورت حال بالکل برعکس ہے، درختوں کی بے دریغ کٹائی سے جنگلات بتدریج ختم ہورہے ہیں

 

 

Share this article

Leave a comment