Friday, 29 November 2024


وہ غذائیں جنہیں فریج میں رکھنا مضرصحت ہے

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے فریج میں ہر طرح کی کھانے کی اشیاءرکھی ہوتی ہیں ،مگر ماہرین کے مطابق بہت ساری ایسی کھانے کی اشیاءہیں جو ہمیں کسی بھی طور پر اپنی فریج میں نہیں رکھنی چاہیئے ۔
اکثر ہم آلو فریج میں رکھتے ہیں مگر سات سینٹی گریڈ سے کم والی جگہ پر رکھنے کی وجہ سے آلو بد ذائقہ ہو جاتے ہیں ۔ فریج میں رکھنے کی بجائے آلو ﺅں کو کسی شاپنگ بیگ میں دھانپ کر رکھیں تو بہتر ہے ۔
 
چاکلیٹ ویسے تو ہمیں فریج میں پڑی ملتی ہے مگر مسلسل فریج میں رکھنے کی وجہ سے چاکلیٹ کا اپنا ذائقہ ختم ہوجاتاہے ۔
ایسے پھل جن کا رس نکلتا ہو ، فریج میں رکھنے سے گل جاتے ہیں ۔ایسے پھلوں کے لیے بہتر تو یہ ہے کہ ان کو کئی تہوںمیں بند کرکے جہاں روشنی نہ آتی ہو وہاں رکھیں تو ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا اور خراب بھی نہیں ہو ں گے ۔
پودینہ فریج میں رکھنے سے فریج میں دیگر خوشبوئیں اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے ۔اسکو اگر رکھنا مقصود ہو تو ایک کپ پانی میں ڈال کر رکھ لیں ۔
سبز پھلیاں فریج میں رکھنے سے ان کی افادیت پر اثر پڑتاہے ۔
فریج کا موئسچر چند لمحوں میں پیاز کو نرم کر دیتاہے جس کے بعد پیاز کو استعمال کرنا حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہو جاتاہے ۔
زیتو ن کے تیل کے لیے بہترین درجہ حرارت بارہ سے سولہ سینٹی گریڈ ہے فریج میں رکھنے سے اس کی افادیت پر فرق پڑتاہے ۔
 
شہد اللہ تعالیٰ کی طرف سے باقی نعمتوں کی طرح بڑی نعمت ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر شہدسے فوائد اٹھانا چاہتے ہیں تو کبھی بھی اس کو فریج میں نہ رکھیں ۔
فریج میں رہنے کی وجہ سے ٹماٹر کا ٹیکسچر اور ذائقہ بدل جاتاہے ۔ کوشش کریں کہ ٹماٹر کو فریج کی بجائے قدرتی ٹھنڈے ماحول میں رکھیں ۔

 

Share this article

Leave a comment