Friday, 29 November 2024


گرمیوں میں جلد کی حفاظت، بڑے مسئلے کا آسان حل

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیاں شروع ہوتے ہی سب کو اپنے چہرے کو تازہ اور جاذب نظر رکھنے کی فکر لاحق ہوگئی، اور کئی خواتین نے ابھی سے ہی دھوپ اور گرمیوں کے اثر سے چہرے کو محفوظ رکھنے والے جیل،سن بلاک اور دیگر اسکن کیئر کے ٹوٹکے آزمانا شروع کردئیے۔ ہم یہاں آپ کو کڑاکے کی گرمیوں اور تیز دھوپ میں بھی چہرے کو تازہ اور خوبصورت رکھنے والے 8 گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اپنی جلد اور چہرے کی تازگی کو برقرار رکھ سکیں گے۔ چہرے کو دھوپ سے بچانے کا طریقہ دلئیے کے 2 چمچ میں ایک چمچ تازہ دودھ ملائیں، اس میں 2 چمچ ٹماٹر کا جوس ڈالیں، اب اس میں اورینج اور خشخاش کے کچھ دانیں ڈال کر اس کا مکسچر بنالیں۔ مکسچر بن جانے کے بعد اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور تب تک مکسچر لگا رہنے دیں، جب تک وہ خشک نہیں ہوجاتا، بعد میں چہرے کو صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ ٹماٹر کا جوس اور اورینج کے دانے آپ کے چہرے کو سرخ جاذبیت دیں گے۔ چہرے کی رونق بحال کرنے کا طریقہ گرمیوں کی اکتاہٹ اور سخت دھوپ کی وجہ سے اکثر چہرہ سیاح اور تھکا ہوا نظر آتا ہے، اس سے بچنے کے لیے آپ تازے دودھ اور گلیسرین کا مکسچر تیار کرکے کم سے کم چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں۔ یہ طریقہ آپ کے چہرے کی رونق کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ صحت مند چہرہ بنانے کا راز مٹھی بھر نیم کے پتوں کو چار کپ پانی میں ہلکی آگ پر ایک گھنٹے تک ابالیں، اور پھر ابلے ہوتے پتوں کو رات بھر چھوڑ دیں اور صبح ان پتوں کا پیسٹ بنالیں۔ پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور نیم کے پتوں کے ساتھ ابلے ہوئے پانی کو چہرہ دھونے کے لیے استعمال کریں۔ نیم میں شامل قدرتی اجزاء آپ کے چہرے کی رونق بحال کرکے آپ کے چہرے کو صحت مند رکھیں گے۔ چہرے کی جلد کو ٹھنڈا کرنے کا طریقہ گرمیوں کی تیز ترین دھوپ میں چہرے کی جلد کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بٹرملک کا استعمال نہایت ہی فائدہ مند رہتا ہے، یہ نہ صرف جلد کو نرم بناتا ہے، بلکہ جلد کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔ اس طریقے میں تازہ ایلوویرا کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جب کہ سورج کی جلن سے متاثرہ چہرے کے لیے تربوز کا پانی یا جوس بھی فائدہ مند رہتا ہے۔ چہرے کو جوان رکھنے کا طریقہ فروٹ چہرے کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں، چہرے کو دیر تک جوان اور پرکشش رکھنے کے لیے کیلے، سیب، اورینج اور پپیتے کا مکسچر بناکر چہرے پر لگائیں۔ کیلا چہرے کی رونق بڑھانے، پپیتہ، چہرے کو مرجھانے والے جراثیم کا خاتمہ کرنے،جب کہ اورینج رنگت کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔ چہرے کو ٹھنڈک پہنچانے کا طریقہ کھیرے کا جوس یا اس کے بہت ہی چھوٹے ٹکڑوں پر بنے ہوئے پیسٹ کو 2 چمچ خشک دودھ اور ایک عدد سفید انڈے کے ساتھ مکس کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔ پیسٹ کو چہرے اور گردن پر ملیں اور خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ چہرے کی چکناہٹ ختم کرنے کا طریقہ ملتانی مٹی کے پاؤڈر کا گلاب کے پانی میں پیسٹ بناکر چہرے پر ملیں۔ خشک ہوجانے پر ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، یہ طریقہ چکناہٹ کو دور کرنے میں مفید ہے۔ دھوپ سے جسم کو محفوظ رکھنے کا طریقہ اکثر لوگوں کی جلد بہت ہی نرم ہوتی ہے، اور دھوپ برداشت نہیں کرتی، اپنے جسم کو دھوپ سے بچانے کے لیے ایک چمچ بادام کے تیل اور ایک چمچ مالٹے کے سرکے میں 2 چمچ نمک ملا کر اس کا پیسٹ بناکر نہانے سے پہلے جسم پر ملیں۔ کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے نہائیں، یہ طریقہ جسم کو سورج کی دھوپ کی وجہ سے ہونے والی جلن سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment