Friday, 29 November 2024


بزرگ پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار برطرف

 

ایمزٹی وی (پشاور)نئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود نے بزرگ شہری پر سرعام تشدد کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو برطرف کر دیا ۔
 
 میڈیا ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے پبی میں سڑک پر بزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اس گہناﺅنے جرم میں ملوث ٹریفک پولیس اہلکار وسیم کو نوکری سے نکال دیا ۔
پولیس اہلکار وسیم نے پبی میں بزرگ شہری کو سر عام ٹھڈوں کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ بھی کی ، اہلکار کے تشدد سے معمر شخص سڑک پر گر کر زخمی بھی ہوا تھا ۔ اس دوران وسیم پستول بھی لہراتا رہا ۔

 

Share this article

Leave a comment