Friday, 29 November 2024


دودھ کے خراب معیارکو جانچنے کیلئے نیا اسٹیکر

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب چائے اور کافی میں دودھ ڈالنے کے بعد اس کا پہلا گھونٹ بھرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خراب دودھ نے مشروب برباد کردیا لیکن اب ماہرین نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے۔
ماہرین نے ایک ایسا نینو اسٹیکر بنایا ہے جو فوری طور پر دودھ کے خراب معیار سے آگاہ کرسکتا ہے اور اس سے چائے اور کافی خراب ہونے سے بچ جائے گی بلکہ خصوصاً چھوٹے بچے خراب دودھ پینے سے محفوظ رہیں گے۔
ٹرینٹی کالج ڈبلن کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور اسے دودھ کے ڈبوں کے اندر لگا کر اس کی افادیت معلوم کی جاسکے گی۔ نینو اسٹیکر اتنا باریک ہے کہ اسے دو جہتی (ٹو ڈائمینشن) میں بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گریفین، فاسفورین اور مولبڈینائٹ نامی مادوں سے باریک سرکٹ کاڑھے جاسکتے ہیں، ان کی مدد سے اشیائے خوردونوش کے اسمارٹ پیکٹ، کرنسی نوٹ اور ای پاسپورٹ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
اسے بنانے والے ماہرین نے بتایا کہ ان کی ایجاد معمولی تبدیلی سے کسی کارٹن کی معلومات اسمارٹ فون کو بھیج سکتی ہے۔ ماہرین نے انک جیٹ پرنٹر کے ذریعے ٹرانسسٹر چھاپے جو سرکٹ میں کسی سوئچ کی طرح کام کرسکتے ہیں۔ ماہرین پرامید ہیں کہ اس طرح کی باریک نینوپرتوں کو کئی اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment