Friday, 29 November 2024


ملالہ کو کینیڈا کی شہریت حاصل

 

ایمزٹی وی(کینیڈا)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان بہت یاد آتا ہے،ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کوآگے لیکر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کینیڈا کی اعزازی شہریت لینے کے بعد کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے صحیح نمایندے نہیں، مجھ سمیت اپنے حقوق کیلئے کھڑی خواتین پاکستان کی صحیح نمایندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شعبہ تعلیم تیزی سے ترقی پارہا ہے،لڑکیوں کی تعلیم کے مخالفین کیخلاف سخت اقدام کی ضرورت ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے اور عالمی برادری جنگ سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے اقدام کرے۔یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام کے بعد کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    12/07/2017

    Viagra Price Comparison cialis Isotretinoin cash delivery overseas