Friday, 29 November 2024


پاکستانی فلم ساز ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس لسٹ میں شامل

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی کا نام 'فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیاء: انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس لسٹ' (30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست)میں شامل کرلیا گیا۔ ہدایت کار شاہنواز زالی کی ڈاکومینٹری سو قدم (100Steps) کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ ان کی فلم 'سو قدم' میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ شاہنواز زالی کا نام 2016 میں اسٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ فوربز کی انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس کی فہرست میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

 

Share this article

Leave a comment