Friday, 29 November 2024


ہیٹ اسٹروک سے بچائو کویقینی بنانے کےلئے احکامات جاری

 

ایمز ٹی وی(صحت) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نےگزشتہ روز جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور فوری طبی امداد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے انہیں انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق انتظامات تسلی بخش ہیں اسپتال کمشنرکراچی آفس سے رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے دیگر اسپتال بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں پبلک مقامات پر دکانداروں اور ایسوسی ایشنز کے تعاون سے شاپنگ سینٹرز اور بس اسٹاپز پر واٹر کولر رکھوا ئے جائیںڈاکٹر سیمیں جمالی نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں 150 مریضوں تک کی گنجائش رکھی گئی ہے ادویات حاصل کر لی گئی ہیں،10ہزار ڈرپس شعبہ حادثات میں موجود ہیں جبکہ شعبہ میں 50بستر الگ مختص کر لئے گئے ہیں

 

Share this article

Leave a comment