Friday, 29 November 2024


گوگل نے اسمارٹ فون سے ویڈیو کاسب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہو تو ویڈیو تو ضرور بناتے ہوں گے مگر اکثر اس فوٹیج کا معیار اچھا نہیں ہوتا، خاص طور پر چلتے پھرتے افراد کافی برے نظر آتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو گوگل نے اسمارٹ فون سے ویڈیو کے اس سب سے بڑے مسئلے کو حل کردیا ہے۔
گوگل فوٹو ایپ میں فون سے بنائی جان والی ویڈیوز کو خودکار طور پر اسٹیبلائز کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی ایک کلک پر۔
گوگل فوٹو میں یہ اپ ڈیٹ جمعے کو متعارف کرائی گئی جو کہ اسمارٹ فون سے ویڈیوز بنانے کے تجربے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بس انہیں گوگل فوٹوز ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
اس کے بعد جب آپ کوئی ویڈیو بنائیں تو گوگل فوٹوز ایپ میں اسے اوپن کریں اور اسٹیبلائز بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد یہ ایپ ویڈیو کے معیار کو بہتر بنانے کا کام خود کرے گی تاہم اس کا ونڈو سائز کچھ چھوٹا ہوجائے گا۔
یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب گزشتہ روز گوگل نے اپنے امیج سرچ کو بہتر بناکر اسے فیشن ایبل انداز دیا تھا۔
 

 

Share this article

Leave a comment