Friday, 29 November 2024


ہارون رشید ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز کےعہدے پرتعینات

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ ہارون رشید ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے وقت چیف سلیکٹر تھے تاہم اس ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ جمع کرانے پر سلیکشن کمیٹی ہی تحلیل کر دی گئی تھی۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا تھا جبکہ کپتان شاہد آفریدی کو ہٹا کر ان کی جگہ سرفراز احمد کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ پی سی بی نے 64 سالہ ہارون رشید کو برطرف کر دیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ چونکہ وہ پی سی بی کے چند حکام کے کافی قریب ہیں اس لئے وہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی حیثیت سے بورڈ میں واپس آ سکتے ہیں اور یہ افواہیں سچ ثابت ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہارون رشید پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment