Friday, 29 November 2024


انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)پانچویں ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے اس موقع پر کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عہدےداروں اور ‘‘ایوولیوشن’’ کے عملے نے 150 نئے طلبہ کا استقبال کیا۔‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ’’ پروگرام طلبہ کو انگریزی زبان سکھانے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں بیدار کرنے کا دو سالہ پروگرام ہے جس کے ذریعے محروم اور پس ماندہ طبقے کے 13 سے 20 سال کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ‘علاقائی افسر برائے زبان و تعلیم’ ماریہ سنارسکی نے کہا کہ ‘‘انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انگریزی زبان کی اعلیٰ مہارت اور قائدانہ اوصاف حاصل کریں، یہ صلاحیتیں انھیں اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے رابطے بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ ایکسس پروگرام کا پاکستان میں آغاز 2004ء میں ہوا اور پاکستان میں اب تک 13 ہزار سے زائد طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment