Saturday, 30 November 2024


صارفین کے لئے خوشخبری،گوگل اور سام سنگ کے درمیان معاہدہ

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گیلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کی تعارفی تقریب کے موقع پر صارفین کو مفت ویڈیو کلیکشن فراہم کرنے کیلئے گوگل سے معاہدہ کر لیا۔
معاہدے کے تحت سام سنگ کے تمام موبائلز، ڈیسک ٹاپ اوردیگر ڈیوائسز میں گوگل میوزک پلئیر ایپلی کیشن کی مدد سے ایک لاکھ گانے مفت اپ لوڈ کر سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سہولت صرف سام سنگ میں موجود گوگل میوزک پلئیر کیلئے ہوگی۔
اس سے قبل صارفین گوگل میوزک پلئیر پر پہلے ہی 50 ہزار گانے مفت اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل کر رہے تھے، تاہم دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد مفت گانوں کو اپنی پلے لسٹ میں ایڈ کرنے کی گنجائش دگنی ہوچکی ہے۔
گوگل کے مطابق دنیا بھر میں سام سنگ کے صارفین اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
ساتھ ہی گوگل نے کہا کہ اگر کوئی صارف گانوں، ویڈیوز اور یوٹیوب تک اشتہارات کے بغیر رسائی چاہتا ہے تو اسے اس کی سبسکرپشن کروانی پڑے گی، جس کے بعد صارف کہیں بھی کسی وقت بھی اشتہارات کے بغیر ویڈیوز تک رسائی حاصل کر پائے گا۔
 

 

Share this article

Leave a comment