Friday, 29 November 2024


محکمۂ موسمیات کی جانب سےآئندہ 3روز کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی

 

ایمز ٹی وی (پنجاب ) پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکراور بہاولنگر میں بھی بادل برسے، گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں بارش اورپہاڑوں پر برف پڑی۔
پنجاب کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت تین سے چار ڈگری نیچےآگیا ۔لاہور، گوجرانوالہ، بہاولنگر، بھکر میں تیز ہوا،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آج سے آئندہ 3روز کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ہفتےسے پیر،خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
اتوارسے پیرکوئٹہ، ژوب،سبی،نصیرآباد ڈویژن میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کےدرجہ حرارت میں3 سے5ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

Share this article

Leave a comment