Friday, 29 November 2024


پاکستان تحریک انصاف کا عام انتخابات میں فوج تعیناتی کا مطالبہ

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر الیکشن 2013 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جون 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج تعینات کی جائے ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی جانب سے گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان نے پابندی کے باوجود من پسند افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کیا اور ن لیگ کے امیدوار کی مقبولیت کےلئے متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا گیا۔ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن، گورنر ہاؤس اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر گلگت بلتستان کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

Share this article

Leave a comment