ایمزٹی وی(کرای/ تعلیم)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی ہدایات کی روشنی میں اقراء یونیورسٹی اور ٹین ایکس سی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلزیشن (او آرآئی سی) کی پالیسی اور ہدایات کی روشنی میں اقرا ء یونیورسٹی اور ٹین ایکس سی کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔ اس مفاہمت کے مطابق ٹین ایکس سی اپنے اوآر آئی سی سینٹر کی برانڈینگ اور انتظامی امور تک اقراء یونیورسٹی کو رسائی دے گا اس کے ساتھ ہی اپنی انٹرپرینیورشپ یا کاروباری سرگرمیوں کیلئے نصاب اور مواد ترتیب دینے میں مدد فراہم کی جائے گی۔