Friday, 29 November 2024


کے الیکٹرک کے خلاف 4روزہ دھرنا ختم

 

ایمزٹی وی(کراچی)جماعت اسلامی نے گورنر سندھ محمد زبیر کی یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے خلاف گزشتہ 4 روز سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، جس پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وفد نے گورنر سندھ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین مطالبہ ہے اور گزشتہ 4 روز سے گورنر ہاؤس کے باہر ہمارے دھرنے کا مقصد یہی تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے عوام پر کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اور آج گورنر سندھ نے ہمیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے اور 15 روز کا وقت بھی مانگا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کو یوں ہی نہیں چھوڑیں گے، ہم ان کے خلاف مقدمہ تیار کررہے ہیں اگر کے الیکٹرک کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہمارے کارکن ایک باہر پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment