Friday, 29 November 2024


3 گنا تیز روشنی دینے والی دنیا کی سب سے چھوٹی ایل ای ڈی

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویسے تو ہر روز نت نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں، تاہم اب ایک امریکی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی ایل ای ڈی لائٹ متعارف کرادی ہے۔
اس ایل ای ڈی کی لمبائی محض 26 ملی میٹر جب کہ اس کی چوڑائی 5 ملی میٹر ہے، یہ لائٹ پانی کے اندر کام کرنے سمیت ہر طرح کے موسم میں بھی کام کرنے کے قابل ہے۔
سان فرانسسکو کی سلاغاث نامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس ایل ای ڈی لائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بجلی سے چارج ہونے کے بجائے واچ کو چلانے والے تین چھوٹے سیل کی مدد سے چلتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی اس چھوٹی ترین ایل ای ڈی لائٹ کی روشنی خود سے 3 گنا بڑی لائٹ سے زیادہ ہے۔
اس کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے بھی چھوٹی اور اچھوتے ڈیزائن کی حامل لائٹس تیار کی جاچکی ہیں، تاہم کمپنی کے مطابق یہ ان کی سب سے چھوٹی اور بہترین لائٹ ہے۔
پستول کی گولی کی طرح دکھائی دینے والی یہ ایل ای ڈی لائٹ سمندر میں تحقیقات کے لیے جانے والے افراد کو بھی ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرسکتی ہے، جب کہ اسے سفر میں بھی آسانی کے ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    08/07/2017

    Cialis One Day Quanto Costa online pharmacy Propecia 20 Years Old